پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی، انڈیکس میں 309 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر )تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 309.08 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 178,182.95 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جس سے مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 260 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 211 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1,339.58 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 32.58 ارب روپے رہی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 76.02 پوائنٹس کے اضافے سے 51,963.22 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق تشکیل دیا گیا کے ایم آئی 30 انڈیکس 634.88 پوائنٹس کے اضافے سے 255,677.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.24 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 70 ارب ڈالر ہوگئی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران ورلڈ کال ٹیلی کام کے 376.27 ملین، ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ کے 136.51 ملین اور پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 92.78 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ، فرسٹ داود پراپرٹیز لمیٹڈ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔



