عالمی

ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک الیکٹرانک وارفیئر آپریشن کے بعد امریکا کا MQM-170 فوجی ڈرون صحیح سلامت قبضے میں لے لیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے بتایا کہ اس کی فورسز نے جزیرہ قشم کے جنوب میں اس ڈرون کا کنٹرول سنبھالا اور پھر اسے بحفاظت زمین پر اتار لیا۔

اس حوالے سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کے فضائی دفاعی یونٹس اب تک آبنائے ہرمز کے قریب مجموعی طور پر 8 ڈرونز صحیح سلامت قبضے میں لے چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button