عالمی

ایشیا بحرالکاہل خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے امن و استحکام ناگزیر ہے، چین

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل خطے میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن و استحکام کا برقرار رہنا ناگزیر ہے، خطے کی طویل المدتی استحکام نے اسے عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک بنا دیا ہے۔

تاس کے مطابق چینی صدر نے شین ژین میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اے پی ای سی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے،استحکام سلامتی کی بنیاد ہے اور سلامتی ہی خوشحالی کی بنیاد بنتی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل خطے کی معیشت مسلسل مستحکم ترقی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور خطے میں طویل عرصے سے قائم استحکام نے اسے عالمی اقتصادی ترقی کا ایک بڑا محرک بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button