کھیلوں کی دنیا

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بناکر آؤٹ، قومی ٹیم کو سری لنکا کیخلاف 227 رنز کی برتری حاصل

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔

دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کی چوتھی وکٹ کسی رنز کے اضافے کے بغیر گرگئی، اعظم اویس 47 رنز پر پویلین لوٹے۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 178 رنز اور چھٹی وکٹ 193 رنز پر گر گئی، سعود شکیل24 رنز اور ثاقب خان 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اذان اویس نے47 اور رضا اللہ نے 42 رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 227 رنز کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکا کے لاہیرو کمارا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، اسیتھا فرنینڈو نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button