کھیلوں کی دنیا

نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا، مچل سینٹنر انجری کے باعث باہر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر انجری کے باعث بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پانچویں ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران مچل سینٹنر کے دائیں ہاتھ پر گیند لگی تھی، جس کے بعد اسکینز میں ہاتھ کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

مچل سینٹنر کی جگہ ڈین فاکس کرافٹ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، جو رواں سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرچکے ہیں۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button