عالمی
فلپائن میں 5.6 شدت کا زلزلہ،آفٹرشاکس کا امکان
فلپائن میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ خبر رساں ادارے وام کے مطابق وام فلپائن کے علاقے لوزون میں پیر کو 5.6 شدت کا زلزلہ آیاہے۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔فلپائن کے زلزلہ پیمائی کے ادارے فیوولکس نے بتایا کہ زلزلہ شمالی قصبے بنگوئی میں، جو صوبہ ایلوکوس میں واقع ہے، محسوس کیا گیا۔ ادارے کے مطابق زلزلے سے نقصان کی توقع نہیں کی جا رہی، تاہم یہ کم گہرائی والا زلزلہ ہے، اس لیے آفٹرشاکس کا امکان موجود ہے۔