وفاقی وزیر اطلاعات کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد، پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، پریس کلب نے ہمیشہ عوام کے مسائل ایوانوں تک پہنچائے، عطاءاللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، پریس کلب نے ہمیشہ عوام کے مسائل ایوانوں تک پہنچائے۔
پیر کو لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشد انصاری، سیکریٹری زاہد عابد، سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور نومنتخب گورننگ باڈی کو مبارکباد کے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے، لاہور کی صحافی برادری کا آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری روایات کے لئے اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، پریس کلب نے ہمیشہ عوام کے مسائل ایوانوں تک پہنچائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ لاہور پریس کلب کی نومنتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے لاہور پریس کلب کی نومنتخب باڈی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔