عالمی

اقوامِ متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے علاقوں میں اسرائیلی بمباری کی مذمت

اقوامِ متحدہ نے محفوظ قرار دیے گئے علاقوں میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے ۔العربیہ کےمطابق مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ٹور وینس لینڈ نے ‘سیف زون’ میں ہونے والی اسرائیلی بمباری کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہانتہائی گنجان آبادیوں میں اسرائیلی فوج نے طے شدہ محفوظ علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے ۔ جہاں بے گھر لوگوں کے لیے پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے اپنے روایتی انداز کے بیان میں اس بمباری کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا۔تاہم اقوام متحدہ کے نمائندے نے زور دے کر کہا ہے کہ ہر صورت بین الاقوامی قوانین کی پابندی کی جانی چاہیے۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی بھی انسانوں کو ایک شیلڈ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے غزہ کی پٹی پر شہری دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 40 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اس بمباری کا ہدف وہ علاقے تھے جنہیں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے محفوظ قرار دے چکے ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button