عالمی

اسرائیل دو ریاستی حل کو ناممکن بنا رہا ہے ، یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہاکہ اسرائیل دو ریاستی حل کو ناممکن بنا رہا ہے ۔ العربیہ کے مطا بق عرب لیگ کی وزرائے خارجہ کا 162 واں باقاعدہ اجلاس مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں لیگ کے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل حکومت دوریاستی حل کے لئے سنجید ہ نہیں ہے اور ان کا یہ رویہ دو ریاستی حل کو ناممکن بنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونا لازمی ملزوم ہے ۔ انہوں غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے مصر، امریکہ اور قطر کی طرف سے کی گئی ثالثی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ پٹی میں انسانی مصائب کے خاتمے میں یورپی یونین کے کردار، تباہ کن انسانی صورت حال اور اس کے لیے میکانزم پر بات کی۔ انہوں نے رفح کراسنگ سمیت غزہ کی تمام مینی راہ داریاں کھولنے پر زور دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button