قومی
بلاول بھٹو زرداری کی گھوٹکی میں صحافی محمد بچل کے قتل کی شدید مذمت
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی ضلع میں صحافی محمد بچل کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ محمد بچل شہید کے قتل میں ملوث ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادیِ اظہار اور صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے پہلے کبھی مصلحت کا شکار ہوئے نہ اب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید محمد بچل کے اہلخانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ حصولِ انصاف میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ بلاول بھٹو نے شہید محمد بچل کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے