قومی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 6جوانوںکو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 6 جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 25 ، 26 اگست 2024کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائیک عبدالمجید شہید (عمر 34سال، ساکن ضلع ڈیرہ غازی خان)، سپاہی محمد ثقلین شہید(ساکن منگوال ضلع خوشاب)،سپاہی ذیشان اللہ شہید (عمر 22سال، ساکن ضلع پشاور)، سپاہی محمد شہریار شہید(عمر 21سال، ساکن ضلع سرگودھا)، سپاہی غلام محمد شہید (عمر 21سال، ساکن ضلع صحبت پور) اور سپاہی ذاکر خان شہید (عمر26 سال ،ساکن ضلع صحبت پور) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button