عالمی

ترکیہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں رکاوٹوں کی نشاندہی کے لئے مخلصانہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے،شامی صدر

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ شام اور ترکیہ کے درمیان تعلقات ان مسائل کو حل کیے بغیر بحال نہیں ہو سکتے جو ان کی علیحدگی کا سبب بنے۔ تاس کے مطابق انہوں نےنئی عوامی اسمبلی (پارلیمنٹ) سے خطاب میں کہا کہ موجودہ عالمی بحران کے درمیان ہم نے ترکیہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے تناظر میں تجویز کردہ تمام اقدامات پر جلد اور مثبت انداز میں غور کرنے کی کوشش کی لیکن اگر اس کی اصل وجوہات کو نظر انداز کر دیا جائے تو کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے فریقین کو تعلقات کی بحالی میں رکاوٹوں کی نشاندہی کے لئے مخلصانہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ شامی صدر نے کہا کہ شام کسی بھی بات چیت میں اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہو گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک اور ترکیہ کے درمیان موجودہ بلواسطہ مشاورت میں بنیادی اصولوں کا فقدان ہے جن سے فریقین کو مذاکراتی عمل میں رہنمائی حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس مسئلے پر دمشق کے لیے شام کی سرزمین سے ترکیہ کا انخلا اور شام کی خودمختاری کا احترام بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button