عالمی

محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو 30اگست سے قبل مکئی کی فصل میں فاسفورس اور پوٹاش کی ساری مقدار ڈالنے کا مشورہ

محکمہ زراعت نے آبپاش علاقوں کے کاشتکاروں کو مکئی کی فصل میں فاسفورس اور پوٹاش کی ساری مقدار ڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 30اگست سے قبل مکئی کے کھیتوں میں فاسفور س اور پوٹاش کی مکمل مقدار جبکہ نائٹروجن کا پانچواں حصہ ڈال دیں تاکہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خالد اقبال نے بتایاکہ موسم برسات کے دوران جڑی بوٹیاں تیزی سے افزائش پاتی ہیں لہٰذا ان جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مکئی کی اچھی پیداوار کیلئے ڈرل کاشت کی صورت میں 12 سے13 کلوگرام جبکہ کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں 8 سے10کلوگرام اور چارہ کے طور پر استعمال کی صورت میں 40 سے50کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button