عالمی

ہمارے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹے اور ناکام ہیں ، جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں تشدد اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کی حفاظت کریں۔ العربیہ کے مطابق جو بائیڈن نے یہ بات شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر حاضرین نے زور دار تالیاں بجا کر گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "دائیں بازو کے شدت پسندوں کو ٹرمپ کی صورت میں ایک حلیف مل گیا تھا۔

– Advertisement –

ٹرمپ نے کہا تھا کہ دائیں بازو کے شدت پسندوں میں اچھے لوگ بھی ہیں۔ جو صدر بائیڈن نے باور کرایا کہ ریپبلکن پارٹی کا امیدوار ناکام انسان ہے نہ کہ امریکی عوام جیسا وہ کہتا ہے۔بائیڈن نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سرحدوں کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button