قومی
پاکستان اور مصر کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجراء
سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر الہاب عبدلحمید نے بدھ کو پاکستان اور مصر کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔