عالمی
سعودی عرب ، جدہ کے انڈور تفریحی کمپلکس میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
سعودی شہری دفاع کی ٹیموں نے جدہ کے الشاطی ڈسٹرکٹ میں انڈور انٹرٹینمنٹ ایونٹس کمپلکس میں لگی آگ پر قابوپا لیا۔اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے حکام نے بتایا آگ کمپلکس کے محدود حصے میں لگی جس سے دھواں پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملنے پر فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ کمپلکس کے دیگر حصوں میں آگ پھیلنے سے پہلے اس پر قابو پا لیا گیا۔
شہری دفاع کی ٹیموں کے فوری ردعمل نے مالی نقصان کو کم کرنے کے ساتھ لوگوں کے تحفظ میں کردار ادا کیا۔علاوہ ازیں حفر الباطن گورنریٹ میں محکمہ شہری دفاع نے ایک کمرشل سٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔