عالمی

سعودی عرب کی کابینہ کا سوڈان میں امداد کی فراہمی اور جنگ بندی کی کوششوں کا جائزہ

سعودی عرب کی کابینہ کے اجلاس میں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور سوڈان کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کی جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں شاہ سلمان بنعبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔سوڈان کے لیے یہ کوششی گزشتہ جدہ مذاکرات اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق ہیں جس میں انسانی امداد کی فراہمی اور دشمنی کے خاتمےکے لیے کام کرنا شامل ہے۔

اجلاس میں ان اقدامات کو آگے بڑھانے کےلیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مملکت کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کابینہ کو جمہوریہ گنی اور مالدیپ کے صدور کی جانب سے ولی عہد کو ملنے والے پیغامات کے متن سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد سعودی وزیر اطلاعات نے ایس پی اے کو بتایا کابینہ نے حالیہ دنوں میں مختلف ملکوں اور تنظیموں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا ہے۔

کابینہ نے سعودی عرب اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان پہلے سٹریٹجک ڈائیلاگ کے نتائج کو بھی سراہا جس میں عالمی سطح پر صحت کی کوششوں کے لیے دوطرفہ تعاون، مشترکہ اقدامات اور سپورٹ جاری رکھنے پر زوردیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button