عالمی

جنگ میں داخلے سے بچنے کے لیے اندرونی اور بیرونی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں ، عراق

عراق نے کہا ہے کہ جنگ میں داخلے سے بچنے کے لیے اندرونی اور بیرونی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں ۔العربیہ کے مطابق وزیر خارجہ فواد حسین نے کہاکہ ان کا ملک تنازع کی توسیع کو روکنے کے لیے اندرونی اور بیرونی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا خطہ خطرے کی زد میں ہے لیکن غزہ میں جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے سے علاقائی طور پر نسبتاً پرسکون ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کی کہ عراق اس نظام کا حصہ ہے جو مدد کر رہا اور امن چاہتا ہے۔تاہم انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ ان بین الاقوامی کوششوں کے ابھی تک نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں اور غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں کشیدگی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عراق کو حالت جنگ میں دھکیلنا خطرناک ثابت ہو گا۔ حکومت اور سیاسی جماعتیں اس مسئلے کو سمجھتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button