عالمی
امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، سوڈان ، یمن او ر غزہ بارے تبادلہ خیال
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں، سوڈان اور یمن سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے امریکی وزیر خارجہ بلنکن مشرق وسطی کے دورے کے پہلے مرحلے میں اتوار کو اسرائیل پہنچے ہیں جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے سفارتی دباو بڑھانا ہے۔