عالمی

سعودی عرب ، قاہرہ سے عرعر کے لیے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

سعودی عرب نے قاہرہ سے الشرقیہ ریجن کے شہرعرعر کےلیےپہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا ۔ایس پی اے کے مطابق کلسٹر 2 ایئرپورٹس کمپنی کی نئی سروس قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عرعر ایئرپورٹ سے جوڑتی ہے جس کا مقصد سعودی عرب اور مصر کے درمیان مسافروں کی آمد ورفت بڑھانا، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق تقریب میں ایئرپورٹ کمپنی کے سینیئر حکام ، مصر کی نیل ایئر کے نمائندوں اور دیگر حکام نے شرکت کی۔کلسٹر2 ایئرپورٹس کمپنی سعودی عرب میں 22 مقامی اور انٹرنیشنل ایئرپورٹس کا انتطام کرتی ہے۔ اپنے انٹرنیشنل فلائٹ نیٹ ورک کو توسیع دینے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button