عالمی
سعودی عرب ، سرحدی محافظوں نے دو غیر ملکیوں کو ڈوبنےسے بچا لیا
سعودی عرب کے تبوک ریجن کے الوجہ سیکٹر میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے دو بنگلہ دیشیوں کو بچا لیا۔ ان کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی تھی۔اخبار 24 کے مطابق سرحدی محافظوں نے غیرملکیوں کو ابتدائی طبی امداد فرہم کی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور موسمیاتی اتار چڑھاو کے دوران احتیاط برتنے پرزور دیا ہے۔سمندر میں جانے سے قبل کشتی کی سیفٹی کو یقینی بنانے اور میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔