عالمی

یوکرین کے صدر نےبیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کو مزید دو ماہ کے لئے معطل کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیئے

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نےبیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کو مزید دو ماہ کے لئے معطل کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیئے۔ رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے ساتھ جنگ شروع ہو نے کے بعد یوکرین نےایک معاہدے کے تحت بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لئے دو سال کی مہلت حاصل کی تھی جو یکم اگست کو ختم ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کو امید ہے کہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لئے وہ دو ماہ میں قرض دہندگان کے ساتھ قرضو ں کی ری سٹرکچرنگ کے معاہدے کی امید ہے۔ یوکرین نے گزشتہ ماہ اپنے مرکزی بانڈ ہولڈرز کی ایک کمیٹی کے ساتھ ابتدائی معاہدے کا اعلان کیا جس کا مقصد ملک کے تقریباً 20 بلین ڈالر مالیت کے بین الاقوامی قرضوں کی ری سٹرکچرنگ تھی۔بین الاقوامی بانڈ ہولڈرز نے ابھی تک یوکرین کے لئے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کے معاہدے کی منظوری نہیں دی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلہ میں درپیش تکنیکی مسائل کے کو حل کر نے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے گزشتہ ہفتے یوکرین کے دیوالیہ ہونے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے اس کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’سی سی ‘‘ سے’’سی ‘‘ کر دیا تھا جو اس بات کی علامت ہے کہ ملک میں ڈیفالٹ کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔ فچ نے اس اندیشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ رواں سال کے دوران یوکرین کے قرضے بڑھ کر جی ڈی پی کے 92.5 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button