کاروباری

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ فائن فوڈ آسٹریلیا ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 17مئی ہے ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں2سے 5ستمبر تک جاری رہے گی جس میں چائے ، دلیہ ، کافی ، چاول ، گلابی نمک ، مشروبات ، ڈیری مصنوعات ، گوشت ، سی فوڈ، فروزن فوڈ، پھل ، سبزیاں ،

سنیکس اور زراعت سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button