کھیلوں کی دنیا

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا

انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے مابین (کل )ہفتہ ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل کے 17 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز شریاس آئیر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ ممبئی انڈینز کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کر رہے ہیں۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 11 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو8میچز میں فتح اور 3 میں شکست ہوئی اور وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ ممبئی انڈینز کی ٹیم12میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 4 میچوں میں فتح جبکہ 8 میچزمیں شکست ہوئی اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں نمبر پرہے۔

لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے درمیان لیگ کے 60ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ26 مئی کو ایم اے چدمبرم سٹیڈیم ،چنائی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button