کاروباری

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امر یکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 50 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 31 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 726 روپے 03 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 914 روپے 93 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 68 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 30 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button