ٹاپ نیوز
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری کی منظوری دے دی۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا جاتا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 02 مارچ 2026 کو دوپہر تین بجے ہو گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری بطور صدرِ پاکستان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے نویں مرتبہ خطاب کریں گے۔صدر مملکت کے خطاب میں قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئین کی بالادستی، پائیدار معاشی ترقی، خطے اور دنیا کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور وطن میں بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا احاطہ کیا جائے گا۔



