قومی

خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے 97 مستحق خاندانوں میں سولر سسٹم، بیٹریاں اور بلب تقسیم

خاتونِ اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے تحصیل دوڑ کے گائوں مرزا فرخ بیگ میں ایس ایچ ایف ایف کے مستحق خاندانوں میں گھروں کی تعمیر کے بعد ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری اور ڈسٹرکٹ مینیجر سافکو عبدالصمد پھلپوٹو نے 97 مستحق خاندانوں میں سولر سسٹم، بیٹریاں، موبائل چارجر اور بلب تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی اور پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری نے کہا کہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے مستحق خاندانوں میں سولر سسٹم، بیٹریاں، پنکھے، موبائل چارجر اور بلب تقسیم کیے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد خاتون اول کی جانب سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو متبادل توانائی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر گائوں کے مستحق خاندانوں نے سولر، بیٹری اور پنکھے فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button