قومی

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کولوبایوف سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کولوبایوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان و کرغزستان کے تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا۔

خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کولوبایوف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی کاوشوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔دونوں فریقین نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button