ٹاپ نیوز

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کی ملاقات

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ نہال ہاشمی نے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال، خصوصاً سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور بہتر سماجی خدامت کے حصول سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے صوبے میں مؤثر طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدرِ مملکت نے ہدایت کی کہ صوبے میں حکومت، سماجی، سیاسی اور کاروباری حلقوں کے ساتھ موثر اشتراکِ عمل کو فروغ دیاجائے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی اور صوبائی سطح پر ہم آہنگی کے فروغ اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button