کاروباری

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پرکمی ریکارڈکی گئی ۔ پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66838بیرل ریکارڈکی گی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67581بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح16 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2962ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3فیصدکم ہے،

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3057 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی،اعدادوشمارکے مطابق 16اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32430بیرل،پی پی ایل 11371بیرل،پی اوایل 4448بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار947بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار604ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 589ایم ایم سی ایف ڈی،پی اوایل 49ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار935ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button