پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 959.09 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد173155.79 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 959.09 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد173155.79 پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،279 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،165کی قیمتوں میں کمی اور120 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،مجموعی طورپر1165.25ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 54.94ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 300.72 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد52620.80 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 396.98 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد248144.37 پوائنٹس پربندہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 28.99ارب روپے کے سودے طے پائے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 0.5فیصد کے اضافہ کے بعد68.7ارب ڈالرہوگیا۔ گزشتہ روز سینرجیکو پاکستان کے 83675094 حصص،بینک آف پنجاب کے 82480938 حصص اورپاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 67570800 حصص کا لین دین ہوا۔ یوسف ویونگ ملز لمیٹڈ،کلوورپاکستان لمیٹڈ اورانصاری شوگر ملز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔



