کاروباری
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,114 روپے اضافے کے بعد 462,930 روپے سے بڑھ کر 464,044 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 424,367 روپے سے بڑھ کر 425,389 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 268 روپے اضافے کے بعد 9,554 اور دس گرام چاندی کی قیمت 230 روپے اضافے کے بعد 8,191 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5,172 ڈالر سے بڑھ کر 5,185 ڈالر ہو گئی۔



