کاروباری

اڑان پاکستان پروگرام کے تحت کلی معیشت کے استحکام کوبرآمدات پرمبنی نموکی طرف لے جایاجا ئےگا، وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب

اسلام آباد۔31دسمبر :وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ’’ اڑان پاکستان‘‘ پروگرام کے تحت کلی معیشت کے استحکام کوبرآمدات پرمبنی نموکی طرف لے جایاجائے گا، ’’اڑان پاکستان ‘‘پروگرام پرمکمل عمل درآمدسے آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام آخری پروگرام ثابت ہوگا۔

منگل کویہاں قومی اقتصادی ٹرانسفرمیشن پلان کے آغاز سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاکہ آج ایک تاریخی دن ہے، وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں قومی اقتصادی ٹرانسفرمیشن پلان کاآغازکیاجارہاہے، جسے بجاطور’’ اڑان پاکستان ‘‘کانام دیا گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کابنیادی مقصد یہ ہے کہ ملک کی کلی معیشت میں جواستحکام آچکاہے اورجو بنیادبنائی گئی ہے اسے پائیدارنموکی طرف کیسے لے جاناہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ اقتصادی ٹرانسفرمیشن پلان کے تین چاراہم ستون ہیں، نمو برآمدات پرمبنی ہوگی تاکہ ماضی کے’’ بوم اینڈبسٹ‘‘ سائیکل کا اعادہ نہ ہوں،

اس پلان کے تحت نجی شعبہ کوقائدانہ کرداراداکرنا ہوگا، حکومت نے کلی معیشت کے استحکام اورڈھانچہ جاتی تبدیلیوں واصلاحات کا جو سلسلہ شروع کیاہے اسے منطقی انجام تک مکمل کرناہے، ٹیکس نظام، ایس اوای اصلاحات، اورتوانائی کے شعبہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ جتنے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ان کے نفاذ اوران پرعمل درآمدکیاجارہاہے اور وزیر اعظم خود اس کی نگرانی کررہے ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ’’ اڑان پاکستان‘‘ پروگرام آئندہ دوتین برسوں میں ہمیں ایسے مقام پرپہنچائے گا کہ جس سے موجود آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کیلئے آخری پروگرام ثابت ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button