ٹاپ نیوز

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور محترمہ شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی نے مشترکہ طور پر دوحہ میں "منظر” نمائش کا افتتاح کیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور محترمہ شیخہ المیاسہ بنت حمد بن خلیفہ الثانی نے دوحہ میں "منظر” نمائش کا مشترکہ طور پر افتتاح کیاجس سے پاکستانی فن اور ثقافت کی تین ماہ تک جاری رہنے والی تقریب کا آغاز ہوا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فیوچر آرٹ مل میوزیم کے زیر اہتمام ،قطر کے قومی عجائب گھر کے تعاون سےیہ نمائش منعقد کی جارہی ہے جو کہ عارضی گیلری کی جگہوں پر نمائش کی میزبانی کرے گا۔ یہ تاریخی تقریب قطر اور پاکستان کے درمیان گہرے رشتوں اور مشترکہ ورثے کو اجاگر کرتی ہے ۔نمائش پاکستان کی 1940 کی دہائی سے آج تک کے فنی سفر کی ایک بھرپور تحقیق کو نمایاں کرتی ہے۔

افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اس تاریخی تقریب میں شرکت کی شاندار دعوت پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ثقافتی سفارت کاری کی حمایت میں شیخہ المیاسہ کے بصیرت افروز کردار اور اس منفرد اقدام پر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ "منظر نمائش” ایک پل کا کام کرے گی جو داستانوں، ثقافتوں اور لوگوں کو جوڑتا ہے۔

قطر میوزیم کے سی ای او محمد سعد رومیحی نے منظر نمائش کو ممکن بنانے میں بھرپور تعاون پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش قطر اور پاکستان کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے، انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ "منظر "کس طرح قطر میں نئے عالمی نمائندوں تک پاکستان کی بھرپور اور متنوع ثقافت کو اجاگر کرےگی۔200 سے زیادہ فن پاروں پر مشتمل، نامور پاکستانی فنکاروں اور معماروں کے تخلیقی تاثرات کی نمائش کرتا ہے۔

نمائش کا عنوان، "منظر”، جس کا اردو اور عربی دونوں زبانوں میں مطلب "منظر” یا ” نظارہ” ہے، یہ پاکستان اور اس کے تارکین وطن میں متنوع آرٹ کے مناظر کے غیر معمولی ثقافتی سفرکی منظر کشی کرتی ہے۔ اس میں بصری فن سے آگے بڑھ کر پاکستانی موسیقی، کھانوں اور روایتی پرفارمنس شامل ہے جو شائقین کو پاکستان کے ثقافتی اور فنکارانہ ارتقاء کےسفر کا مکمل طور پر عمیق جائزہ پیش کرتا ہے۔

وزیراعظم نے قطر کے عجائب گھر، آرٹ مل میوزیم، قطر کے نیشنل میوزیم، قطر میں پاکستانی سفارت خانہ، قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن، الحمرا آرٹ میوزیم، پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس جیسے اداروں اور پاکستان سے مختلف پرائیویٹ کلیکٹرزکی مشترکہ کاوشوں کا بھی اعتراف کیا۔ ان کی مشترکہ کوششوں نے منظر کو کامیاب بنایا ہے، جس سے قطر اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فارم تیار ہوا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button