قومی

رانا مشہود احمد خان سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے سفیر ایمن کوہوڈاریوک سے ملاقات کی جس کا مقصد دونوں ممالک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ممکنہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔جمعرات کو چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خان نے سفیر کا پرجوش کا خیرمقدم کیا اور نوجوانوں کی ترقی میں علم اور تجربات کے اشتراک کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات نوجوانوں کے اقدامات کے لئے ایک باہمی تعاون کے فریم ورک کے قیام کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے جس سے دونوں ممالک مستفید ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک مشترکہ طور پر اپنے نوجوانوں کے لئے بامعنی مواقع پیدا اور ایک روشن مستقبل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔اس موقع پر سفیرکوہوڈارویک نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کے لئے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے کے کئے گئے اقدامات کوسراہا جنہوں نے پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔سفیر کوہوڈارویک نے ان اقدامات کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی اور بوسنیا اور ہرزیگوینا میں بھی اس کامیاب ماڈل کونافذ العمل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے پروگراموں میں تعاون دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان مہارتوں کوفروغ دے کر مواقع فراہم کر سکتا ہے اور تعلقات کو مزیدمضبوط کر سکتا ہے۔ملاقات میں نوجوانوں کے پروگراموں میں تعاون کے لئے ٹھوس راستے تلاش کرنے کے باہمی عزم ظاہر کیا گیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button