چیئرمین این ڈی ایم اے کی کوپ۔ 29 میں گرین کلائمیٹ فنڈ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر سے ملاقات
چیئرمین نیشنل ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے باکو میں جاری کوپ۔ 29کے دوران گرین کلائمیٹ فنڈ پویلین میں گرین کلائمیٹ فنڈ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر مسٹر ہنری گونزالیز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گرین کلائمیٹ فنڈایکریڈیشن کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) میں قبل از وقت وارننگ سسٹم کے فعال قیام اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کو آفات سے محفوظ بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے لیئے جامع فریم ورک کی تیاری کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک ورکشاپ کے انعقاد کے لیے بھی دو طرفہ اتفاق ہوا۔
این ڈی ایم اے کا اعلی سطحی وفد باکو میں جاری کوپ۔ 29میں شرکت کر رہا ہے۔این ڈی ایم اے کی شرکت بین الاقوامی تعاون اور حمایت کے ذریعے پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اوراستحکام کو فروغ دینے کے سفر میں معاون ثابت ہو گی۔