کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس نے 94 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا

اکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار میں تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 94 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا ۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 836.47 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد94191.89 پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 270.15 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد29201.08 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 998.11 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 143648.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 464 کمپنیوں کے 1084.34 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 32.68 ارب روپے تھی۔ 261 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،147 کی قیمت میں کمی اور 56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.47 ارب روپے کے سودے طے پائے۔مارکیٹ میں ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 177393273 حصص،حیسکول کے 59224094 حصص اور ٹریٹ بیٹریز لمیٹڈ کے 47940702 حصص کا لین دین ہوا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر 43.8 ارب ڈالر ہوگیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button