قومی

ذیابیطس کے بڑھتے اثرات پر قابو پانے کے لیے خاندانوں میں آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ذیابیطس کو اگر کنٹرول نہ کیاجائے تو یہ ایک سنگین صورت اختیار کرسکتی ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت پڑتی ہے،بچوں میں ذیابیطس کی شکایات ایک تشویشناک بات ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ اینڈ نیو نیٹولوجی ذیابیطس کے تدارک کے لیے حوصلہ افزا اقدامات کررہی ہے،ذیابیطس کے بڑھتے اثرات پر قابو پانے کے لیے خاندانوں میں آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے،یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نسلوں کی بہبود و بھلائی کے لیے ضروری و بہتر اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ والدین کی کونسلنگ،غذائی استعمال و احتیاط کے حوالے سے بھرپور معلومات فراہم کریں،حکومت سندھ ذیابیطس کے تدارک و مثبت تبدیلی لانے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button