ٹاپ نیوز
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ محمد راغب نعیمی کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ محمد راغب نعیمی نے ملاقات کی اور ختم نبوت کے معاملے میں اہم کردار اور اس کے نتیجے میں معاملات کو خوش اسلوبی سے حتمی نتیجے پر پہنچانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے وزیراعظم کے ملکی معیشت کے استحکام و ترقی کیلئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے وزیراعظم کے دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم پر بھرپور اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا۔