عالمی

وینزویلا کے وزیر خارجہ کا جوزف بوریل کے انتخابی نتائج سے متعلق بیان پر ردعمل

یورپی یونین نے اپنی روش نہ بدلی تو وینزویلا کے ساتھ اس کے کے باہمی تعلقات کو سخت نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گِل نے یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل کے انتخابی نتائج سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس ڈگر کو تبدیل نہ کیا گیا تو اس وقت تک کے باہمی سفارتی، سیاسی و اقتصادی تعلقات کو سخت نقصان پہنچے گا۔انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں جوزف بوریل کے بیان کی تردید کی اور کہا ہے کہ حزب اختلاف لیڈر خوان گوآئیڈو کے ناکام تجربے کے بعد یہ پہلے والے نقطے پر واپس آ رہے ہیں۔

اپنے عہدے کے آخری دنوں میں جوزف بوریل، امریکی احکامات پر ، وینزویلا پر ایک فاشسٹ حملے کی حمایت کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ جوزف بوریل کا بیان دوسرے ممالک کے داخلہ معاملات میں مداخلت کرنے والے استبدادی روّیے کا اظہار ہے۔یوان گِل نے یورپی یونین سے وینزویلا کی آزادی و خودمختاری کا احترام کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اگر اس ڈگر کو تبدیل نہ کیا گیا تو اس وقت تک کے باہمی سفارتی، سیاسی و اقتصادی تعلقات کو سخت نقصان پہنچے گا۔بیان میں کہا گیا کہ حزب اختلاف کی طرف سے رائے عامہ کو پیش کئے گئے دستاویزات کا 83 فیصد جعلی اور من گھڑت ہے۔ وینزویلا ،آئین اور بین الاقوامی اصولوں پر کاربند ملک ہے ۔

یورپی یونین کو ہمارے ملکی معاملات میں مداخلت کرنے یا ان کے بارے میں رائے دینے سے گریز کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ وینزویلا کی سپریم کورٹ نے ملک میں 28 جولائی کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں مادور کی کامیابی کی تصدیق کر دی تھی لیکن حزب اختلاف نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے بھی بیان میں کہا تھا کہ ہم انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button