عالمی

دبئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا کا مقبول ترین سیاحتی شہر بن گیا،رپورٹ

دبئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا کے مقبول ترین سیاحتی شہروں کی فہرست میں ٹاپ پر ہے۔امارات الیوم کے مطابق ٹائٹن ٹریول نے ماہرین کی مدد سے سال 2024 کےلیے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول مقامات کی ایک فہرست شائع کی ہے جس کے تحت دبئی ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر 30 ملین سے زیادہ وڈیو کلپس جبکہ انسٹا گرام پلیٹ فارم پر 123 ملین سے زیادہ پوسٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

دبئی اپنے شاپنگ سینٹرز اور سیاحتی مقامات کی وجہ سے ممتاز ہے، یہ اپنے دلکش فن تعمیر کےلیے بھی مشہور ہے جس میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ بھی شامل ہے۔دبئی کے بعد برطانیہ کا شہر لندن مقبول ترین سیاحتی مقامات میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کی 10.6 ملین پوسٹیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ چھٹیوں کےلیے گوگل سرچ میں 77.56 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔

فرانس کا شہر نیس تیسرے نمبر پر ہے جس نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر 10.2 ملین اور انسٹا گرام پر 94 ملین پوسٹیں حاصل کیں، اس دوران گوگل سرچ پر 165.64 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ٹک ٹاک ایپلی کیش پر دس مقبول ترین مقامات میں دبئی، لندن، نیس، بارسلونا، پیرس، استنبول، نیویارک، میامی، سنگاپور اور ابوظہبی شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button