عالمی

نیپال میں بھارتی مسافر بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے

نیپال کے صوبہ گنداکی میں بھارتی مسافر بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ضلعی پولیس کے ترجمان دیپک کمار رایا نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب بھارتی مسافر بس عن بکھرینی میں مرسیانگدی ندی کے کنارے گر گئی ۔

ضلع تناہون میں عنبوخائرینی دیہی میونسپلٹی کے چیئرپرسن شکرا چمن نے بتایا کہ حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ دیگر افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ضلعی پولیس کے ترجمان اور نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ترجمان نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button