عالمی

سعودی سرحدی محافظوں نے 7 شہریوں کو ڈوبنے سے بچا لیا

سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے ینبع سیکٹر میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے 7 شہریوں کو بچا لیا ۔اخبار 24 کے مطابق سرحدی محافظوں نے کشتی ڈوبنے کے بعد شہریوں کو مدد فراہم کی۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور موسمیاتی اتار چڑھاو کے دوران احتیاط برتنے پرزور دیا ہے۔سمندر میں جانے سے قبل کشتی کی سیفٹی کو یقینی بنانے اور میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مشرقی علاقے میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button