قومی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیئر صحافی، بیورو چیف ایکسپریس نیوز عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیئر صحافی، بیورو چیف ایکسپریس نیوز عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ عامر الیاس رانا صاحب کی والدہ کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے بلندی درجات اور اہلِخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

انہوں نے کہا کہ سوگواران کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی ٰمرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سوگوران کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی سینئر صحافی عامر الیاس رانا سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button