قومی
وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا بیورو چیف ایکسپریس نیوز عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔