آج کے بچے پاکستان کا کل ہیں، یہ بچے بڑے ہوکر ملک کی بھاگ دوڑ کو سنبھالیں گے ، انجینئر امیر مقام
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیر مقام نے کہا کہ آج کے بچے پاکستان کا کل ہیں، یہ بچے بڑے ہوکر ملک کی بھاگ دوڑ کو سنبھالینگے- ہفتہ کوگورنمنٹ سنسٹیل ہائی سکول الپورئی میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام نے کہا کہ گورنمنٹ سنسٹیل ہائی سکول الپورئی نے محدود وسائل کے باوجود نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پہاڑوں میں رہنے والے بچے کم وسائل کے باوجود بے پناہ ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔
انجینئرامیر مقام نے نے کہا کہ سکول کی دوبارہ تعمیر کیلئے متعلقہ حکام سے بات کرونگا، اپنے جیب سے ہونہارطلباء کیلئے تین لاکھ نقد کا اعلان کیا۔ہائی سکول الپورئی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں طلباء نے شرکت کی، مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ ہائی سکول الپورئی کے پرنسپل اور اساتذہ کرام بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جن کی محنت کی بدولت سکول آج اس مقام پر ہے۔انکا کہنا تھا کہ طلباء ہمارا اثاثہ ہے ، طلباء کے مستقبل کیلئے جتنی رقم خرچ کی جائے کم ہے ۔
– Advertisement –
قبل ازیں وفاقی وزیرانجینئرامیر مقام نے الپورئی میں نئی فیڈر کا افتتاح کیا جو 32.45 ملین کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچاجس سے علاقے کے کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔بعد ازاں انہوں نے چکیسر دانکول میں ڈاکٹر فضل ربی مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔وفاقی وزیر سے تحصیل مئیر چکیسر بخت عالم خان کے حجرے پر مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں ۔ امیر مقام نے انکے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ۔وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام نے پورن میں کئی فاتحہ خوانیاں کیں۔بعد ازاں ضلع بونیر میں بھی فاتحہ خوانیاں کیں اور پارٹی کارکنان سے ملے۔