قومی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت کی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مستونگ میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی تعزیت کے لئے تربت میں ان کی ہائش گاہ پر گئے۔ آئی جی فرنٹیئر کور ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز خان بھی ان کے ہمراہ تھے، وفاقی وزیر داخلہ نے شہید ڈپٹی کمشنر کے والد کنر بلوچ، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے شہید ذاکر بلوچ کے اہلخانہ کیلئے 2 کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا، انہوں نے شہید ڈپٹی کمشنر کے والد کو پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر بھی پیش کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے شہید کے والد کو صدر اور وزیراعظم کا خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ کی فیملی کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،ذاکر بلوچ نے شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا اور شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور ان کی وطن کے لئے قربانی کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button