قومی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خاتون افسر کے لباس کے بارے نازیبا ریمارکس کا نوٹس ، تحقیقات کے لیے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کے الیکٹرک کی خاتون افسر کے لباس کے بارے نازیبا ریمارکس کا نوٹس لے لیا اور اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے تبصرے اور اعتراض کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑکی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین کے حقوق کے علمبردار ہونے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی میں خاتون افسر کے لباس پر اعتراض پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورکے الیکٹرک کی خاتون افسر کے لباس کے بارے نازیبا ریمارکس کا نوٹس لے لیا ہے۔ اسپیکر نے اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے تبصرے،اعتراض کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے

تاکہ حقائق تلاش کئے جا سکیں۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ سید نوید قمر،سید امین الحق، ملک محمد عامر ڈوگر، مولانا عبدالغفور حیدری کمیٹی میں شامل ہیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی5 خواتین ممبران کو شامل کرنے کی مجاز ہو گی، تحقیقاتی کمیٹی 15 دن میں اسپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اقبال آفریدی نے قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں خاتون افسر کے لباس پر اعتراض کیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی خواتین کی عزت اور توقیر میں اضافے کے لئے ہر لمحہ کوشاں ہیں، خواتین ارکان اسمبلی کی جانب سے بھی اقبال آفریدی کے رویے پر اظہار ناپسندیدگی کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button