عالمی

کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مستعفی

کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔چین کے خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق (نعمت طلعت شفیق)نے بدھ کو اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے ،ان کی جگہ کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹر کی سی ای او کترینہ آرمسٹرانگ عبوری صدر کے طور پر کام کریں گی۔کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق نے غزہ میں جنگ کے خلاف کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے چار ماہ بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

شفیق آئیوی لیگ یونیورسٹی کی تیسری صدر ہیں جنہوں نے غزہ جنگ کے مظاہروں سے نمٹنے کے طریقہ کار پر استعفیٰ دیا ہے ۔اپریل میں، منوشے شفیق نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو کیمپس میں داخل ہونے کا اختیار دیا، یہ ایک متنازعہ فیصلہ تھا جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے تقریباً 100 طلبا کو گرفتار کیا گیا۔

مصری نژاد منوشے شفیق نے اپنے اعلان میں کہا کہ یہ ہنگامہ خیز دور رہا ہے جہاں کولمبیا یونیورسٹی کی کمیونٹی میں مختلف نظریات پر قابو پانا مشکل رہا ہے اور اس دور نے میرے خاندان کو کافی نقصان پہنچایا ہے ۔ وہ حالیہ مہینوں میں دباؤ کا شکار رہی کیونکہ کولمبیا یونیورسٹی میں کیمپس کو سنبھالنے پر کیمپس کے اندر اور باہر تنقید کی گئی۔ اس سے قبل کولمبیا یونیورسٹی تقریباً نصف صدی قبل ویتنام جنگ کے خلاف احتجاج پر بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button