کاروباری

پاکستان میں ترسیلات زرکو مالیاتی پالیسیوں اورکلی معیشت کے اشاریوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے سے معاشی نمو کاعمل تیز کیا جاسکتاہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترسیلات زرکو مالیاتی پالیسیوں اورکلی معیشت کے اشاریوں کے ساتھ ہم آہنگ کرکے پاکستان طویل مدتی معاشی ترقی کے مثبت اثرات میں اضافہ کیلئے اقدامات کی سفارش کی ہے۔بینک نے کہاہے کہ سمندرپارکام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکا ملک کی معیشت میں اہم کردار رہاہے اورآنیوالے مہینوں اورسالوں میں ترسیلات زرکا بہائو اسی رفتار سے جاری رہنے کا امکان ہے،

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترسیلات زرمیں اضافہ کیلئے سہولیات اورترغیبات فراہم کرنے کی ضرورت پربھی زوردیا ہے۔یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری ہونے والی ایک حالیہ مطالعاتی بلاگ میں کہی گئی ہے۔بینک نے کہاہے کہ ترسیلات زر پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، حالیہ اقتصادی بحرانوں اورکوویڈ کے دوران بھی سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر نے بفر اور پائیدار ترقی کے ممکنہ محرک کے طور پر اپنا کرداراداکیاہے ۔

ترسیلات زرکو مالیاتی پالیسیوں اورکلی معیشت کے اشاریوں کے ساتھ ہم آہنگ کرکے پاکستان طویل مدتی معاشی ترقی کے مثبت اثرات میں اضافہ کرسکتا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ پاکستان کو اکثر ادائیگیوں کے توازن کی مشکلات کا سامنا رہاہے اورایسے حالات میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر بیرونی مالی اعانت کا اہم زریعہ ہے ، اس سے حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ کو کم کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے،پاکستان میں مضبوط خاندانی نظام کی وجہ سے ترسیلات زر نے سماجی تحفظ کے ایک اہم عنصر کے طور پر بھی اپناکرداراداکیاہے ،2000 کی دہائی میں مسلسل نموکے بعد ترسیلات زر اب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریبا ًدس فیصد ہے جوپاکستان کے پڑوسی ممالک کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق بہتر معاشی کارکردگی اور کلی معیشت کے استحکام کی طرف لے جانے والی پالیسیاں بھی ترسیلات زر میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ بینک نے ترسیلات زرکو مالیاتی پالیسیوں اورکلی معیشت کے اشاریوں کے ساتھ ہم آہنگ کرکے پاکستان طویل مدتی معاشی ترقی کے مثبت اثرات میں اضافہ کیلئے اقدامات کی سفارش کی ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں ترسیلات زر کا اوسط بہاو آئندہ بہاو بھی نمایاں رہے گا ،اس کیلئے پالیسی اقدامات بشمول ڈھانچہ جاتی رکاوٹوں کودورکرنا ضروری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button